ابنا: فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے رکن عزت الرشق نے بعض عربی اور مغربی ذرائع ابلاغ کے بے بنیاد پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ حماس دمشق کو ترک نہیں کرےگي۔ اس نے کہا کہ حماس اپنا سیاسی دفتر دمشق سے کسی دوسری جگہ منتقل نہیں کرےگی اور اس بارے میں شائع خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
واضح رہے کہ شام کے حالات کے پیش نظر بعض عربی اور مغربی ذرائع نے خبر دی تھی کی حماس اپنا سیاسی دفتر دمشق سے دوسری جگہ منتقل کررہی ہے لیکن حماس کے رہنماؤں نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیکر رد کردیا ہے۔شام میں امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب اور قطر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جسے شامی حکومت اور عوام نے اب تک ناکام بنا دیا ہے سعودی عرب، عراق اور افغانستان کے بعد اب وسیع پیمانے پر دہشت گرد شام بھیج رہا ہے۔....... /169